Gujarat Floods-The victims need cash amount to revive their lost trade:

Gujarat Floods: The victims need cash amount to revive their lost trade:

Says Maulana Hakeemuddin Qasmi after visiting the area.

New Delhi, July 19:- A delegation led by Maulana Hakeemuddin Qasmi, General Secretary, Jamiat Ulama-i-Hind (JUH) visited the riot-affected areas of Gujarat, especially Valsad, Navsari, Daboi and Bodoli etc. and took stock of ongoing relief works over there. He also distributed more basic amenities and kits among the affected and needy persons. The members of the visiting delegation were told that the fury of rain floods in the area is very severe, seventy bodies were washed away from the cemetery on the day of Eid al-Adha in Bodoli and graveyard land turned into rivers. Besides that, the live-saving materials were submerged in the water.

Maulana Hakemudin Qasmi said that all the local units of JUH have been engaged in helping the affected people irrespective of their religious, caste and ethnic affiliation. Primarily they have been providing the affected persons with food, drinking water, utensils, bed sheets, etc.

President of JUH, Maulana Mahmood Asad Madani has instructed that the victims should be furnished with lifesaving supplies as much as possible. It is also felt that small entrepreneurs should start their businesses anew. Therefore, well-wishers are requested to extend cash financial help.

Maulana Hakeemuddin Qasmi while issuing an appeal to the people said that they should not worry. Water is the bounty of Allah, but sometimes Allah also tests His servants by bringing havoc through it. In this hour of trying tribulations, the prosperous person who helps the afflicted persons is entitled to earn the bounty of Allah Almighty.

The Jamiat units including Jamiat Ulama Gujarat, Jamiat Ulama Surat, Baleshwar, Alipur, Nausari, Jogwad, Valsad, Vapi, Daman, Vadodara are jointly working for the sake of the victims.

The delegation of Jamiat Ulama included Maulana Arshad Mir, President of Jamiat Ulama Surat, Hafiz Yusuf Palia, Maulana Farooq, Intekhab Bhai Vapi, Maulana Huzaifa, Maulana Yusuf, President of Jamiat Ulama Nusari, Iqbal Bhai Nausari, Maulana Ayub Jogwad, Hafiz Bashir Ahmed, organizer of Jamiat Ulama Hind, Maulana Yusuf, Maulana Abul Hasan Organizer Jamiat Ulama Hind

 

گجرات و تلنگانہ میں سیلاب کا قہر جاری


جمعیۃ علماء کی یونٹیں راحت رسانی وبچائوکے عمل میں مسلسل سرگرم
جمعیۃ علماء گجرات کا وفد کل متاثرہ علاقوں کا دورہ کرے گا

نئی دہلی ۱۵؍ جولائی
جمعیۃ علماء ہند کے صدرمولانا محمود اسعدمدنی و جنرل سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی کی ہدایت پر گجرات و تلنگانہ کے سیلاب زدہ علاقے میںجمعیۃ علماء ہند کی یونٹیں مسلسل راحت رسانی و بازآبادکاری کے عمل میں مصروف ہیں۔ حالاں کہ بارانی سیلاب کی وجہ سے سورت کا نوساڑی شہر مکمل طور سے ڈوباہوا ہے ، حالت یہ ہے کہ ممبئی سورت ہائی بند کرنا پڑا ہے ، نوساری کے علاوہ بوڈیلی ،ولساڈ ، واپی اور آس پاس کے علاقے، گاؤں اور محلہ ندی میں بدل گئے ہیں ، یہاں تک کہ فلیٹ کی پہلی منزل تک پانی پہنچ گھس آیا ہے۔لوگوں کے سارے ضروری سامان پانی میں بہہ گئے اور ان کے پاس کھانے پینے کی کوئی چیز نہیں بچی۔
جمعیۃ علماء گجرات کے جنرل سکریٹری پروفیسر نثار احمد انصاری اور ریاستی سکریٹری اسلم بھائی قریشی نے اپنی ارسال کردہ رپورٹ میں لکھا ہے کہ انسانی ضروریات کی تکمیل خود میں مسئلہ بن گیا ہے ، کیوں کہ لوگوں تک پہنچنا آسان نہیں ہے، لیکن اس کے باوجود جمعیۃ علماکی یونٹیں، ہر مشکل کا سامنے کرتے ہوئے بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں اور لوگوں کو مالی تعاون اور کھانے پینے اور رہنے کا سامان فراہم کررہی ہیں۔ جمعیۃ علماء نوساری ،ولساڈ ،واپی بروڈا کی ٹیم نے مشترکہ طور سے’ آپریشن بچائو‘ چلایا ہے، جہاں پانی گھروں میں گھس آیا ہے ، وہاںسے لوگوں کو دوسری جگہ منتقل کرنے اور فوری طور سے کیمپ پر کھانا کھلانے کا انتظام کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔
اس عمل کو مزید متحرک کرنے کے لیے جمعیۃ علماء نوساری نے وقتی طور پر ایک مکان کو آفس بنا کر کام شروع کردیا ہے۔ ابھی تک 500 کٹس اور  دوہزار پانی کی بوتل تقسیم کی ہیں۔ جمعیۃ علماء واپی ، کی طرف سے ولساڈ اور نوساری کے لیے سات ہزار پانی کی بوتل ، ایک ہزار فو ڈ پیکٹ، دوسو کٹس ، دو سو پلاسٹک اور پانچ سو دودھ کی تھیلی تاہنوز تقسیم کی جاچکی ہیں۔اسی طرح جمعیۃ علماء ولساڈ کی طرف سے کاشمیری نگر کے لیے 100سترنجی،  100،چادر۔200،بسکٹ پیکٹس، جمعیۃ علماء بروڈہ کی طرف سے بوڈیلی کے لئے500کٹس، 100،چادر،100تکیہ تقسیم ہوئے ہیں ، لیکن یہ صرف ابتدائی خدمات ہیں، ابھی مسلسل ان کی مدد کی ضرورت ہے ، چنانچہ پروفیسر نثار احمد انصاری ، اسلم بھائی قریشی اور مفتی عمران وغیرہ پر مشتمل جمعیۃ علماء گجرات کا وفد کل متاثرہ علاقوں کا دورہ کرے گا اور ریلیف کے کاموں کو مزید وسعت دینے کی کوشش کرے گا ۔
اسی طرح تلنگانہ کا حیدر آباد شہراور آس پاس کے اضلاع بشمول نظام آباد، عادل آباد، بھینسہ وقار آباد، کتہ گوڑم، آصف آباد،جگتیال پور وغیرہ سیلاب کی زد میں ہیں، وہاں حافظ پیر شبیر احمد صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا پردیش کی نگرانی میں لوگوں کو کھانے پینے کی اشیا فراہم کی جارہی ہیں۔

مدیر محترم
اس پر یس ریلیز کو شائع فرما کر شکر گزار کریں
نیاز احمد فاروقی سکریٹر ی جمعیۃ علما ء ہند

 

July 15, 2022


Related Press Releases